کراچی(ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی آر سی ایل ڈسپینسری منگھو پیر میں پاکستان رینجرز کے جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگائی
Share
کراچی ( رپورٹ پیر بخش نوناری ) کراچی RCL ڈسپینسری منگھو پیر میں پاکستان رینجرز کے جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگائی گئی جس میں مریضوں کی مفت چیکب اور ادویات دیئے گئے جبکہ میڈیکل کیمپ میں چیئرمن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز بروہی نے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس کی فراہمی میں جو بھی کردار ادا کرے گا وہ باعث اجروثواب ہوگا پاک رینجرز جرائم کے خاتمے اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اس کے ساتھ صحت مند ماحول کے لیے جو کاوش کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگھوپیر میں لگائے جانے والے مفت میڈیکل کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پاک رینجرز کے اعلی افسران اراکین کونسل اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے وہاں پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ڈاکٹرز نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہاں پر مفت ٹیسٹ ہونے کے ساتھ دوائیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں خواتین کو ان کی اور بچوں کی صحت کے حوالے سے اگاہی فراہم کی جا رہی ہےچیئرمین کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ عوام کا بے پناہ رش اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں ان کو بہترین سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں پاک رینجرز کا غریب آبادی کے لیے یہ مثالی تحفہ ہے ہم انہیں دل کی گہرائی سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں