LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

چارسدہ(ڈیجیٹل پوسٹ) بٹگرام پولیس کی اہم کاروائی۔ تین رکنی چور گینگ گرفتار۔

Share

آزاد کشمیر میں موبائل کی دوکان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون چوری کرنے والا تین رکنی چور گینگ بٹگرام میں گرفتار۔ گرفتار 3 ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 52 قیمتی موبائل فون برآمد۔*

*ملزمان سے برآمد موبائل فون اصل مالک کے حوالہ کرکے ملزمان پابند سلاسل کر دئیے گئے۔ایس ایچ او تھانہ بٹگرام جاوید خان۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف کو علاقہ تھانہ بٹگرام کی حدود میں چوری کے واردات میں ملوث چور گینگ کی خفیہ اطلاع ملی۔

اطلاع کے پیش نظر ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان نے ایس ایچ او تھانہ بٹگرام جاوید خان، ایڈیشنل ایس ایچ او دوست علی جان و دیگر افسران کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چور گینگ کے تینوں ملزمان ابراہیم ولد شیبا گل، شاہ زیب ولد صفت اللہ اور صفت اللہ ولد مکرم ساکنان مندیزئی بٹگرام کو گرفتار کیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے آزاد کشمیر میں موبائل کی دوکان سے چوری کرنے والے 52 قیمتی موبائل فون برآمد کئے گئے۔ بٹگرام پولیس نے برامد ہونے والے موبائل فون اصل مالک کے حوالہ کئے جبکہ ملزمان کو بند حوالات کرکے قانونی کاروائی کے بعد آزاد کشمیر پولیس کے حوالہ کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »