راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم،راولپنڈی میں منشیات فروشوں کیخلاف بڑاکریک ڈاؤن، 567ملزمان گرفتار،ساڑھے 12من چرس،03کلو ہیروئن،1300لیٹر شراب برآمد
Share
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جاری منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں ابتک 567منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ساڑھے 12من سے زائد چرس،03کلو سے زائد ہیروئن،1300لیٹر سے زائد شراب اور آئس برآمد کی۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز17بڑے منشیات فروشوں کوگرفتارکر کے 25کلوسے زائد چرس برآمدکی، رتہ امرال پولیس نے ملزم صدیق سے 03کلو300گرام چرس،ملزم زربابر سے 01کلو500گرام چرس،ملزم نعمان علی سے 01کلو460گرام چرس،ملزم اسرار سے 01کلو400گرام چرس،ملزم احمد علی سے 01کلو400گرام چرس،ملزم نعمان سے 01کلو400گرام چرس، گوجرخان پولیس نے ملزم غفورسے 01کلو720گرام چرس،ملزم عامش سے 01کلو720،ملزم عدنان سے 01کلو520گرام چرس،ملزم شہزاد سے 01کلو710 گرام چرس، دھمیا ل پولیس نے ملزم عمران سے 02کلو50گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم صادق سے 01کلو530گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم یاسر سے 01کلو300گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم ارسلان سے 01کلو200گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم مسعود سے 01کلو140گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم سرفراز سے 01کلو 210 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم سراج خان سے 01کلو100گرام چرس برآمد کی۔سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔