اسلام آباد: پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
Share
ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
مقدمے میں حماد اظہر، قاسم سوری، اعظم سواتی اور عمر سرفراز چیمہ نامزد ہیں۔
اس کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ، علی زیدی اور فواد چوہدری کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹی مہم چلائی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام رہنماؤں کو وضاحت کے لیے طلب کیا گیا ہے، طلبی کے باوجود ابھی تک کوئی رہنما پیش ہوا نہ جواب جمع کرایا۔
حکام نے کہا کہ شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں