اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ گولڑہ پولیس کے تفتیشی نے ذاتی عناد کی وجہ سے تاجر رفیع اللہ کو جھوٹے مقدمہ میں تین ماہ سے بند کر رکھا ہے
Share
( فیلڈ رپورٹر)اسلام آباد
جی نائن مرکزانجمن تاجران کے صدر راجہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ تھانہ گولڑہ پولیس کے تفتیشی نے ذاتی عناد کی وجہ سے تاجر رفیع اللہ کو جھوٹے مقدمہ میں تین ماہ سے بند کر رکھا ہے میں حلف دیتا ہوں کہ 25سال سے ذاتی طور پر جانتا ہوں اس کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے وزیر داخلہ محسن نقوی،آئی جی ، ڈی آئی جی اسلام آباد سے اپیل ہے کہ وہ اس کیس کی غیر جانبدارانہ انکوائری کریں اور متعلقہ تفتیشی افسر کے خلاف کاروائی کیا جائے۔ اگرتاجر کو رہا نہ کیا گیا تو26ستمبر کو پر امن احتجاج کریں گے اگر پھر بھی شنوائی نہ کی گئی تو تاجر مکمل پر امن ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے G-9مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹررانا حاجی ظفر، نائب صدر شیخ عالمگیر، سر پر ست اعلیٰ فاروق مغل،گروپ لیڈر اسد ریاض اور تاجروں کی بڑی تعدا بھی موجود تھی۔ راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ رفیع اللہ مکینک کا کام کرتا ہے اس نے دن رات محنت کرکے ایک گاڑی خرید کر رینٹ پر لگا دی گاڑی جعفر حسین نامی نے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک رکھی بعد ازاں رفیع اللہ کو معلوم ہوا کہ گاڑی تھانہ گولڑہ میں بند ہے اور اس سے منشیات برآمد ہوئیں ہیں پولیس اہلکار تفتیشی نے گاڑی واگزر کرنے کیلئے ایک لاکھ روپے مانگی نہ دینے پر ایک جھوٹا مقدمہ نمبر 400/23درج کرلیا جبکہ متعلقہ شخص رقم لیکر کو فرار کرا دیا ۔انہوںنے وزیر داخلہ محسن نقوی،آئی جی ، ڈی آئی جی اسلام آباد سے اپیل ہے کہ وہ اس کیس کی غیر جانبدارانہ انکوائری کریں اور متعلقہ تفتیشی افسر کے خلاف کاروائی کیا جائے۔