LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

لاپاژ (ڈیجیٹل پوسٹ) صدر نے اپنی مقبولیت بڑھانے کیلئے بغاوت کرنے کا کہا: بولیویا کے گرفتار جنرل کا بیان

Share

بولیویا میں حکومت کے خلاف سازش کا الزام صدر پر ہی آگیا جہاں بغاوت کے الزام میں گرفتار فوجی جنرل نے صدر کو بغاوت کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا ہے۔گرفتار جنرل نے کہا کہ صدر نے اپنی مقبولیت بڑھانے کے لیے بغاوت کرنے کا کہا تھا۔

بولیویا کے صدر نے اپنی ہی حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل نے خود یہ بغاوت کی تھی اور وہ اسے تسلیم بھی کرچکا ہے۔گزشتہ روز بولیویا میں فوجی بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی تھی، فوج نے صدارتی محل، متعدد سرکاری عمارتوں اور دارالحکومت میں سینٹرل اسکوائرپرقبضہ کرلیا تھا تاہم صدرکی اپیل پر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور فوج کو واپس جانے پرمجبورکردیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »