اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی میں چار قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مل گئی
Share
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو قومی اسمبلی میں چارقائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مل گئی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ڈاکٹرفاروق ستار قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین اور امین الحق قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے چیئرمین بن گئے۔ سیکرٹریٹ نے بتایاکہ جاوید حنیف قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین ہوں گے اور حفیظ الدین ایڈووکیٹ قائمہ کمیٹی برائے صنعتی پیداوار کے چیئرمین مقرر ہوگئے۔