LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد(ڈیجیٹل ُپوسٹ) پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور

Share

قومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی گئے ۔
اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پیش کردہ ترمیم کے حق میں 170 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں 84 ووٹ ڈالے گئے۔
ووٹنگ کے بعد لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی ترمیم منظور ہوئی۔
پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 70 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی ترمیم منظور کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »