اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) سی ٹی او اسلا م آباد محمد سرفراز ورک کا ٹریفک پولیس افسران کے لئے تعریفی اسناد اور انعامات کا اعلان
Share

اسلام آباد پولیس
سی ٹی او اسلا م آباد محمد سرفراز ورک کا ٹریفک پولیس افسران کے لئے تعریفی اسناد اور انعامات کا اعلان،
ٹریفک پولیس افسران نے وفاقی دارلحکومت میں عید الضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولیات کے زبردست انتظامات کو یقینی بنایا ،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اوران کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہی ہماری عید ہے،سی ٹی او اسلام آباد
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک کی زیر نگرانی عید الضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے،شہریوں کو بروقت مدد فراہم کر نے ا ور شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ٹریفک پلان مرتب کیا گیا،جس کے تحت اسلام آباد کی شاہراﺅں ،سیر گاہوںاور تفریحی مقامات پر اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ،ٹریفک پولیس افسران نے عید الضحیٰ کے ایام میں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولیات کے زبردست انتظامات کو یقینی بنایا ،شہر میں ہلڑ بازی ،ون ویلنگ اور ٹریفک حادثات پر قابو پایا گیا،جبکہ شہریوں کی راہنمائی کے ساتھ ان کے لئے ہر ممکن سفری سہولیا ت کو یقینی بنایا گیا،سی ٹی او اسلا م آباد نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر ٹریفک پولیس افسران کو شاباش دی اور ان کے لئے تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان کیا،انہوں نے کہاکہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اوران کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہی ہماری عید ہے، اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد پولیس کے افسران سے تعاون کرنے پر معززشہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔