LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سولہویں قومی اسمبلی کی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

Share

اسلام آباد

نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سولہویں قومی اسمبلی کی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔

سردار ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کیے، انکے مدِ مقابل عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 291 ووٹ ڈالے گئے۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے صرف 1 ووٹ منسوخ قرار دیا گیا۔

سردار ایاز صادق تیسری بار اسپیکر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

سردار ایاز صادق اس سے پہلے دو بار اسپیکر قومی اسمبلی کے منصب پر فائز رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »