LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) حکومت سازی کا معاملہ: جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ

Share

حکومت سازی کے معاملے میں جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حتمی فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وفاقی سطح پر کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کیا، صرف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا کوئی جواز نہیں، پی ٹی آئی سے بات چیت دونوں حکومتوں سے متعلق تھی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کی نمائندگی نہیں رہی، اب جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنانے کا کوئی جواز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ صرف کے پی میں حکومت سازی پر بات چیت چل رہی تھی، حکومت سازی کے لیے قانونی طریقہ کار کو دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »