LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

لاہور (اردوٹائمز) سوتیلے باپ کے تشدد سے ساڑھے 3 سالہ بچہ جاں بحق

Share

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں سنگدل سوتیلے باپ کے بیہمانہ تشدد سے ساڑھے 3سالہ بچہ ہلاک ہو گیا ہے ۔بچے کو قتل کرنے کے بعد سنگدل ملزم لاش لے کر پاکپتن فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لاش تحویل میں لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیرا کوٹ میں ملزم عثمان نے 20 روز قبل تین بچوں کی بیوہ ماں سے شادی کی تھی۔ ملزم عثمان اپنی بیوی کے پہلے خاوند کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ملزم عثمان کے بیہمانہ تشدد سے اس کا ساڑھے 3سالہ سوتیلاا بیٹا چاند ہلاک ہو گیا۔جس کے بعد ملزم بچےکی لاش کو پاکپتن لے گیا اور اسے وہاں دفن کرنے لگا تو بچے چاند کے دونوں بہنوں سویرا اور ایمان فاطمہ نے اپنے حقیقی چچا ہدایت اللہ کو بتاتا کہ ہمارا سوتیلاباپ عثمان ہم پر تشدد کرتا ہے ۔ عثمان نے چاندپر تشدد کیا تھا،جس سے وہ ہلاک ہوا ہے۔ اطلاع ملنے پر لاہورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا اور پاکپتن سے لاش تحویل میں لے لی ہے۔پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے اور مقتول بچے کی چچا ہدایت اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »