جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ میں امام بارگاہ حسینی اسد آباد، تھانہ دینہ کے علاقہ قلعہ روہتاس اور تھانہ سول لائینز کے علاقہ میں امام بارگاہ امامیہ میں جاری مجلس کا وزٹ
Share
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ میں امام بارگاہ حسینی اسد آباد، تھانہ دینہ کے علاقہ قلعہ روہتاس اور تھانہ سول لائینز کے علاقہ میں امام بارگاہ امامیہ میں جاری مجلس کا وزٹ،تفصلات کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں،سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا، ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او منگلا کینٹ، ایس ایچ او دینہ، ایس ایچ او ڈومیلی اور ایس ایچ او سول لائینز نے ڈی پی او جہلم کو سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا گیا ،ڈی پی او جہلم نے مجلس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی،محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں،شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے،عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں،پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔