LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

سیالکوٹ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کا تحصیل پسرور کا دورہ، ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ 

Share
میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے تحصیل پسرور کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد ریسکیورز کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تحصیل کی سطح پرتیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ تحصیل انچارج ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر کو اسٹیشن کی انسپیکشن کروائی اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی ظاہری حالت، ریسکیو ایمبولینسز اور فائر وہیکلز اور  ریسکیورز کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔  ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب اور ریسکیو سیفٹی آفیسر سمیع اللہ گوندل ٹرانسپورٹ انچارج محمد عثمان اور شفٹ انچارج عمران سلیمی بھی ہمراہ تھے۔  مزید براں انہوں نے کہا کہ ریسکیورز اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھیں تندرست ریسکیورز ہی سئی معنوں میں عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہ سکتا ہے۔  ممکنہ سیلابی  پیشن گوئی اور مون سون کے سیزن میں ہائی الرٹ رہیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروئیوں کا آغاز کیا جا سکے، اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی قابل قبول نہ ہو گی۔  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تحصیل پسرور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضروری ہدایات بھی دیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »