راولپنڈی: ایس ایچ او روات حامد کاظمی کی زیرنگرانی ملک افتخار سب انسپکٹر کی موثر تفتیش
Share
ایس ایچ او روات حامد کاظمی کی زیرنگرانی ملک افتخار سب انسپکٹر کی موثر تفتیش، ایک ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل،ملزم گرفتار،ملزم ولید نے رستم کو چھری کے وار سے قتل کیا۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے ایک ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کا معاملہ حل کرتے ہوئے ملزم ولید کو گرفتار کرلیا،ملزم ولید نے رستم کو چھری کے وار سے قتل کیا،ملزم ولید کو شک تھا کہ مقتول کے اس کی ممانی سے مراسم ہیں،واقعہ کا مقدمہ 24جون کو مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے روات پولیس کو موثر تفتیش پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔