LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی۔قائد اعظم یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ گرفتار۔

Share

اسلام آباد

پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی۔قائد اعظم یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ گرفتار۔

منشیات فروشوں کی شناخت مبشرحسین، مدثرعلی، افضال حسین کے نام سے ہوئی جو بری امام کے رہائشی ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 119,00 گرام منشیات بھی برآمد۔

ملزمان نے منشیات یونیورسٹی جنگل میں کھدائی کرکے گیلنوں کے اندر چھپائی ہوئی تھی۔ملزمان کے انکشاف پر پولیس نے چھاپہ مارکر ملزمان کے گھروں اور جنگل سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کی۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی پولیس ٹیم کو شاباش۔

اسلام آباد پولیس منشیات جیسے ناسور کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔طالب علموں سے گزارش ہے کہ اپنے محفوظ مستقبل کے لئے اس ناسور سے دور رہیں اور اس کے خلاف پولیس ساتھ دیں۔

والدین بھی اپنے بچوں پر کڑی نظررکھیں کہ کہیں وہ اس گھناونے فعل کے مرتکب تو نہیں ہورہے۔شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15، آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »